12 فروری 2015 - 11:12
روس اور ایران کے خلاف مغربی پابندیاں لاحاصل

روس نے تہران اور ماسکو کے خلاف مغرب کی پابندیوں کو بے سود بتایا ہے -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روس کےنائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے  روس کے بین الاقوامی تعلقات کے سرکاری ادارے میں " یوم سفارتکاری" کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں ایران اور روس کے خلاف مغرب کی جانب سے عائدکی جانے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا سیاسی لحاظ سے مغربی ملکوں کو کوئي فائدہ نہیں ہوا ہے- انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں کا نتیجہ الٹا نکلا ہے اور ان سے پابندیاں عائد کرنے والے ملکوں کو ہی نقصان ہوا ہے- روس کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مغربی ملکوں کو اس نتیجے پر پہنچ جانا چاہیے کہ اقتصادی پابندیوں سے سب سے زیادہ خود انہی کو نقصان پہنچا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲